Sunan Abu Dawood — Hadith 3422
Narrated by Farwah ibn Musayk
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَحِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ فَرْوَةَ بْنَ مُسَيْکٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْضٌ عِنْدَنَا يُقَالُ لَهَا أَرْضُ أَبْيَنَ هِيَ أَرْضُ رِيفِنَا وَمِيرَتِنَا وَإِنَّهَا وَبِئَةٌ أَوْ قَالَ وَبَاؤُهَا شَدِيدٌ فَقَالَ النَّبِيُّ دَعْهَا عَنْکَ فَإِنَّ مِنْ الْقَرَفِ التَّلَفَ
مخلد بن خالد، عباس، عبدالرزاق، معمر، یحیی بن عبداللہ بن بحیر سے ایک شخص نے سن کر یحیی بن عبداللہ بن بحیر کو بتلایا فروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری ایک زمین ہے جسے، ابین، کہا جاتا ہے اور وہ ہماری زراعت کی زمین ہے اور ہمارے اناج وغلہ وغیرہ رکھنے کی جگہ ہے اس میں ہمیشہ وباء رہتی ہے یا یہ فرمایا کہ وبا بڑی سخت ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس زمین کو اپنے سے جدا کر دو۔ اس لیے کہ مسلسل وبا رہنے سے ہلاکت ہو جاتی ہے۔
Narrated Farwah ibn Musayk: Yahya ibn Abdullah ibn Buhayr said that he was informed by one who had heard Farwah ibn Musayk tell that he said: Apostle of Allah! we have land called Abyan, which is the land where we have our fields and grow our crops, but it is very unhealthy. The Prophet (peace_be_upon_him) said: Leave it, for destruction comes from being near disease.