TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3439 · Statement on Freeing Slaves

Sunan Abu DawoodHadith 3439

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي بِشْرٍ الْعَنْبَرِيِّ عَنْ ابْنِ التَّلِبِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ نَصِيبًا لَهُ مِنْ مَمْلُوکٍ فَلَمْ يُضَمِّنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْمَدُ إِنَّمَا هُوَ بِالتَّائِ يَعْنِي التَّلِبَّ وَکَانَ شُعْبَةُ أَلْثَغُ لَمْ يُبَيِّنْ التَّائَ مِنْ الثَّائِ

احمد بن حنبل، محمد بن جعفر، شعبہ، خالد، ابوبشر، ابن ثلب، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے شریک کو بقیہ حصہ کا ضمان نہیں دلوایا۔ امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ ابن الثلب یہ ثلب نہیں ہے بلکہ تلب، تا کے ساتھ ہے اور حضرت شعبہ جو راوی ہیں اس حدیث کے وہ ذرا توتلے تھے تو تاء واضح نہیں کرسکتے تھے ثاء سے۔ (تاء بولتے تھے تو ثاء محسوس ہوتا۔ )

-

Permalink

See the full chapter: ان لوگوں کا بیان جو مال نہ ہونے کی صورت میں عدم استسعا کے قائل ہیں