Sunan Abu Dawood — Hadith 3488
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْمَعْنَی عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ کُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی حِمَارٍ وَالشَّمْسُ عِنْدَ غُرُوبِهَا فَقَالَ هَلْ تَدْرِي أَيْنَ تَغْرُبُ هَذِهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَامِيَةٍ
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، عثمان بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، سفیان بن حسین، حکم بن عیینہ، ابراہیم، فرماتے ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ردیف تھا اور آپ گدھے پر سوار تھے اور سورج غروب ہوا چاہتا تھا، پس آپ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ یہ کہاں غروب ہوتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں فرمایا کہ وہ ایک گرم چشمہ میں غروب ہوتا ہے۔
-