Sunan Abu Dawood — Hadith 3533
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّمَا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الثَّوْبِ الْمُصْمَتِ مِنْ الْحَرِيرِ فَأَمَّا الْعَلَمُ مِنْ الْحَرِيرِ وَسَدَی الثَّوْبِ فَلَا بَأْسَ بِهِ
ابن نفیل، زہیر، حصیف، عکرمہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو خالص ریشم کے کپڑے پہننے کو منع فرمایا ہے اور وہ نقش ونگار ریشم کے اور ریشم کے تانے والا کپڑا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
-