Sunan Abu Dawood — Hadith 3581
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ مَوْهَبٍ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحِجَامَةِ فَأَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَهَا قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ کَانَ أَخَاهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ أَوْ غُلَامًا لَمْ يَحْتَلِمْ
قتیبہ، یزید بن خالد بن موہب، اللیث، ابن زبیر، جابر رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پچنے لگوانے کی اجازت طلب کی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطیبہ کو حکم دیا کہ وہ ام سلمہ کو پچنے لگوائے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال یہ ہے کہ ابوطیبہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے رضائی بھائی تھے یا نابالغ بچے تھے۔
-