TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3611 · Statement on Clothing

Sunan Abu DawoodHadith 3611

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ کُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَنَعْلِهِ قَالَ مُسْلِمٌ وَسِوَاکِهِ وَلَمْ يَذْکُرْ فِي شَأْنِهِ کُلِّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ مُعَاذٌ وَلَمْ يَذْکُرْ سِوَاکَهُ

حفص بن عمر، مسلم بن ابراہیم ، شعبة، اشعث بن سلیم، والد، مسروق، عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تمام امور میں دائیں طرف سے ابتداء کرنے کو حتی الامکان پسند فرماتے تھے پاکیزگی حاصل کرنے میں، کنگھا کرنے میں، جوتا پہننے میں، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں کہ مسواک کرنے میں، اور انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا کہ اپنے تمام امور میں۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ شعبہ نے اس حدیث کو معاذ سے روایت کیا ہے اور اس میں مسواک کا تذکرہ نہیں کیا۔

-

Permalink

See the full chapter: جوتا پہننے کا بیان