TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3624 · Statement on Clothing

Sunan Abu DawoodHadith 3624

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَکَی زَيْدٌ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا عَلَی بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ رَبِيبِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّوَرِ يَوْمَ الْأَوَّلِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْهُ حِينَ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ

قتیبہ بن سعید، لیث، بکیر، بسربن سعید ، زید بن خالد، ابی طلحہ، نے فرمایا کہ رسول اللہ نے فرمایا بیشک (رحمت کے) فرشتے تصویر والے گھر میں داخل نہیں ہوتے۔ بسر کہتے ہیں کہ پھر زید بن خالد بیمار ہوئے تو ہم نے ان کی عیادت کی تو ان کے گھر کے دروازہ پر تصویر والا پردہ پڑا ہوا پایا۔ میں نے عبیداللہ الخولانی سے جو کہ ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوتیلے بھائی تھے کہا کہ کیا زید نے ہمیں پہلے روز تصویر والی حدیث نہیں بتلائی تھی؟ عبیداللہ نے کہا کیا سوائے ان نقش ونگار کے جو کپڑے پر ہوں۔

-

Permalink

See the full chapter: تصاویر کا بیان