Sunan Abu Dawood — Hadith 3626
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ السَّبَّاقِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام کَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جَرْوُ کَلْبٍ تَحْتَ بِسَاطٍ لَنَا فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَائً فَنَضَحَ بِهِ مَکَانَهُ فَلَمَّا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ فَأَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ حَتَّی إِنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ کَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ وَيَتْرُکُ کَلْبَ الْحَائِطِ الْکَبِيرِ
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس ، ابن شہاب، ابن سباق فرماتے ہیں کہ مجھے ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتلایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک جبرائیل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ آج کی رات مجھ سے ملاقات کریں گے لیکن انہوں نے مجھ سے ملاقات نہیں کی۔ پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں خیال آیا کہ ہمارے بستر کے نیچے ایک کتے کا پلا ہے پس اس کے لیے نکالنے حکم دیا چنانچہ اسے نکالا گیا پھر آپ نے اپنے دست مبارک پر پانی لیا اور پلے کی جگہ پر چھڑک دیا۔ پس جب جبرائیل علیہ السلام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات فرمائی تو کہا کہ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور نہ تصویروالے گھر میں صبح کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کے قتل کا حکم دیدیا یہاں تک کہ حضورنے کھیت کی حفاظت کے لیے کتے کو مارنے کا حکم دیا اور بڑے کھیت کی حفاظت والے کتے کو چھوڑ دینے کا حکم دیا۔
-