TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3649 · Explanation of Combing Hair

Sunan Abu DawoodHadith 3649

Narrated by Al-Walid ibn Uqbah

حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ لَمَّا فَتَحَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ جَعَلَ أَهْلُ مَکَّةَ يَأْتُونَهُ بِصِبْيَانِهِمْ فَيَدْعُو لَهُمْ بِالْبَرَکَةِ وَيَمْسَحُ رُئُوسَهُمْ قَالَ فَجِيئَ بِي إِلَيْهِ وَأَنَا مُخَلَّقٌ فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجْلِ الْخَلُوقِ

ایوب بن محمد رقی، عمر بن ایوب، جعفر بن برقان، ثابت بن حجاج، ولید، فرماتے ہیں کہ جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ فتح فرمایا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لانے لگے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے۔ ولید کہتے ہیں کہ مجھے آپ کے پاس لے جایا گیا اور مجھ پر خلوق لگی ہوئی تھی پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خلوق کی وجہ سے مجھے ہاتھ نہیں لگایا۔

Narrated Al-Walid ibn Uqbah: When the Prophet of Allah (peace_be_upon_him) conquered Makkah. The people of Makkah began to bring their boys and he would invoke a blessing on them and rub their heads. I was brought, but as I had been perfumed with khaluq, he did not touch me because of the khaluq.

Permalink

See the full chapter: مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے؟