Sunan Abu Dawood — Hadith 3689
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَاذْکُرْ بِالْهِدَايَةِ هِدَايَةَ الطَّرِيقِ وَاذْکُرْ بِالسَّدَادِ تَسْدِيدَکَ السَّهْمَ قَالَ وَنَهَانِي أَنْ أَضَعَ الْخَاتَمَ فِي هَذِهِ أَوْ فِي هَذِهِ لِلسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی شَکَّ عَاصِمٌ وَنَهَانِي عَنْ الْقَسِّيَّةِ وَالْمِيثَرَةِ قَالَ أَبُو بُرْدَةَ فَقُلْنَا لِعَلِيٍّ مَا الْقَسِّيَّةُ قَالَ ثِيَابٌ تَأْتِينَا مِنْ الشَّامِ أَوْ مِنْ مِصْرَ مُضَلَّعَةٌ فِيهَا أَمْثَالُ الْأُتْرُجِّ قَالَ وَالْمِيثَرَةُ شَيْئٌ کَانَتْ تَصْنَعُهُ النِّسَائُ لِبُعُولَتِهِنَّ
مسدد، بشر بن المفضل، عاصم بن کلیب، ابی ھریرہ، علی، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ کہو اے اللہ مجھے ہدایت عطا فرما، مجھے سیدھا راستہ دکھا، اور ہدایت سے یہ ذکر کیا کرو کہ صراط مستقیم فرما اور سیدھا کرنے سے یہ نیت کیا کرو کہ مجھے تیر سیدھا کرنے کی توفیق فرما۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے منع فرمایا کہ میں انگوٹھی کو اس انگلی میں یا اس انگلی میں یعنی انگشت شہادت میں یا درمیانی انگلی میں رکھوں اور مجھے منع فرمایا کہ ریشمی کپڑے پہنوں اور فخروالی مسندوں سے۔ ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ قسیہ کیا چیز ہے فرمایا کہ وہ کپڑے جو ہمارے پاس شام یا مصر سے آتے ہیں چوکور چیک والے جن میں اترج کی تصاویر بنی ہوتی ہیں میں نے پوچھا کہ میثرہ کیا ہے فرمایا کہ وہ مسندیں ہیں جو عورتیں اپنے شوہروں کے لیے بنایا کرتی ہیں۔
-