Sunan Abu Dawood — Hadith 370
Narrated by Qabisah ibn Waqqas
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ يَعْنِي الزَّعْفَرَانِيَّ حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَکُونُ عَلَيْکُمْ أُمَرَائُ مِنْ بَعْدِي يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ فَهِيَ لَکُمْ وَهِيَ عَلَيْهِمْ فَصَلُّوا مَعَهُمْ مَا صَلَّوْا الْقِبْلَةَ
ابوولید، ابوہاشم، صالح، بن عبید، قبیصہ بن و قاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے بعد تم پر ایسے لوگ حکمران ہوں گے جو نماز میں تاخیر کریں گے پس (ان کے ساتھ دوبارہ پڑھی ہوئی نماز) تمھارے لیے باعث و خیرو برکت ہوگی اور ان کے لیے موجب خسران۔ پس جب تک وہ قبلہ کی طرف نماز پڑھتے رہیں تم انکے ساتھ نماز پڑھتے رہنا۔
Narrated Qabisah ibn Waqqas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: After me you will be ruled by rulers who will delay the prayer and it will be to your credit but to their discredit. So pray with them so long as they pray facing the qiblah.