TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3741 · Statement on Fighting and Wars

Sunan Abu DawoodHadith 3741

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ مَالَ مَکْحُولٌ وَابْنُ أَبِي زَکَرِيَّا إِلَی خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ وَمِلْتُ مَعَهُمْ فَحَدَّثَنَا عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ الْهُدْنَةِ قَالَ قَالَ جُبَيْرٌ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی ذِي مِخْبَرٍ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَاهُ فَسَأَلَهُ جُبَيْرٌ عَنْ الْهُدْنَةِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ سَتُصَالِحُونَ الرُّومَ صُلْحًا آمِنًا فَتَغْزُونَ أَنْتُمْ وَهُمْ عَدُوًّا مِنْ وَرَائِکُمْ فَتُنْصَرُونَ وَتَغْنَمُونَ وَتَسْلَمُونَ ثُمَّ تَرْجِعُونَ حَتَّی تَنْزِلُوا بِمَرْجٍ ذِي تُلُولٍ فَيَرْفَعُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّصْرَانِيَّةِ الصَّلِيبَ فَيَقُولُ غَلَبَ الصَّلِيبُ فَيَغْضَبُ رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَيَدُقُّهُ فَعِنْدَ ذَلِکَ تَغْدِرُ الرُّومُ وَتَجْمَعُ لِلْمَلْحَمَةِ

النفیلی، عیسیٰ بن یونس، الاوزاعی، حضرت حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ حضرت مکحول اور ابن ابی زکریا، حضرت خالد بن معدان کے پاس چلے اور میں بھی ان کے ساتھ چلا تو انہوں نے ہم سے حضرت جبیر بن نفیر کے حوالہ سے حدیث بیان کی کہ ہم جبیر نے فرمایا کہ ہمارے ساتھ حضرت ذی مخبر کے پاس چلو جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ عنقریب اہل روم معاہدہ صلح کرو گے امن کا ۔ پھر تم اور وہ مل کر اپنے پیچھے سے آنے والے دشمن سے جنگ کروگے پس تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہیں مال غنیمت ملے گا اور تم سلامتی کے ساتھ واپس لوٹ آؤ گے یہاں تک کہ تم ٹیلے والی چراگاہ میں اترو گے تو ایک نصرانی شخص صلیب اٹھائے گا اور کہے گا کہ صلیب غالب آگئی تو مسلمانوں میں سے ایک شخص غضبناک ہو کر اسے مارے گا اس وقت غداری کریں گے اہل روم اور جنگ کے لیے جمع ہوجائیں گے۔

-

Permalink

See the full chapter: رومیوں کی لڑائیوں اور معرکہ کا بیان