Sunan Abu Dawood — Hadith 3889
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَا أَدِي أَوْ مَا کُنْتُ لِأَدِيَ مَنْ أَقَمْتُ عَلَيْهِ حَدًّا إِلَّا شَارِبَ الْخَمْرِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسُنَّ فِيهِ شَيْئًا إِنَّمَا هُوَ شَيْئٌ قُلْنَاهُ نَحْنُ
اسماعیل بن موسیٰ فزاری، شریک، ابوحصین، حضرت عمیر بن سعید، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا میں دیت نہیں دوں گا یا فرمایا کہ میں دیت نہیں دیتا اس شخص کی جس پر حد قائم کروں (اور وہ مرجائے سوائے شراب پینے والے کی۔ کہ اس کی دیت دوں گا۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کی حد میں کوئی طریقہ متعین نہیں فرمایا وہ تو جو حد ہم لگاتے ہیں کوڑوں کی) ہم نے آپس میں کہہ سن کر مقرر کرلی۔
-