TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4025 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith 4025

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ عَاصِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ اتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ لَيْسَ فِيهَا مَثْنَوِيَّةٌ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لَيْسَ فِيهَا مَثْنَوِيَّةٌ لِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَبْدِ الْمَلِکِ وَاللَّهِ لَوْ أَمَرْتُ النَّاسَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ فَخَرَجُوا مِنْ بَابٍ آخَرَ لَحَلَّتْ لِي دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ وَاللَّهِ لَوْ أَخَذْتُ رَبِيعَةَ بِمُضَرَ لَکَانَ ذَلِکَ لِي مِنْ اللَّهِ حَلَالًا وَيَا عَذِيرِي مِنْ عَبْدِ هُذَيْلٍ يَزْعُمُ أَنَّ قِرَائَتَهُ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا هِيَ إِلَّا رَجَزٌ مِنْ رَجَزِ الْأَعْرَابِ مَا أَنْزَلَهَا اللَّهُ عَلَی نَبِيِّهِ عَلَيْهِ السَّلَام وَعَذِيرِي مِنْ هَذِهِ الْحَمْرَائِ يَزْعُمُ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَرْمِي بِالْحَجَرِ فَيَقُولُ إِلَی أَنْ يَقَعَ الْحَجَرُ قَدْ حَدَثَ أَمْرٌ فَوَاللَّهِ لَأَدَعَنَّهُمْ کَالْأَمْسِ الدَّابِرِ قَالَ فَذَکَرْتُهُ لِلْأَعْمَشِ فَقَالَ أَنَا وَاللَّهِ سَمِعْتُهُ مِنْهُ

محمد بن علاء، ابوبکر، عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حجاج کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ اللہ سے ڈر جتنا تمہارے بس میں ہے اور اس میں کوئی استثناء نہیں ہے اور اگر میں لوگوں کو حکم دوں کہ وہ مسجد کے اس دروازہ سے نکل جائیں اور وہ دوسرے دروازہ سے نکل گئے تو میرے لیے ان کے خون اور اموال حلال ہوگئے (انہیں قتل کرنا میرے لیے جائز ہوگیا) اور اگر میں قبیلہ مضر کے قصور میں قبیلہ ربیعہ کو گرفتار کرلوں تو ایسا کرنا اللہ کی طرف سے میرے لیے حلال ہے اور عبد ہذیل اس سے اس کی مراد ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں کہ ان کی طرف سے کون مجھ پر عذر کرے گا کہ وہ یہ خیال کرے کہ ان کی قرات اللہ کی طرف سے ہے خدا کی قسم ان کی قرات تو سوائے دیہاتیوں کے ترنم سے پڑھے جانے والے اشعار میں سے ایک رجز کے علاوہ کچھ نہیں ہے اللہ نے اپنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل نہیں کیا اور کون مجھ سے ان کے آزاد کردہ غلاموں کے بارے میں عذر کرے گا جن میں سے کوئی نیا معاملہ پیش آیا پس خدا کی قسم میں انہیں گذشتہ کل کی طرح چھوڑ دوں گا عاصم کہتے ہیں کہ میں نے سارا قصہ اعمش سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے بھی خدا کی قسم اس سے ایسا ہی سنا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: خلافت کا بیان