TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4036 · Explanation of Sunnah

Sunan Abu DawoodHadith 4036

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ ثَوْرٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فَأَتَاهُ يَعْنِي عُرْوَةَ بْنَ مَسْعُودٍ فَجَعَلَ يُکَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکُلَّمَا کَلَّمَهُ أَخَذَ بِلِحْيَتِهِ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَائِمٌ عَلَی رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ السَّيْفُ وَعَلَيْهِ الْمِغْفَرُ فَضَرَبَ يَدَهُ بِنَعْلِ السَّيْفِ وَقَالَ أَخِّرْ يَدَکَ عَنْ لِحْيَتِهِ فَرَفَعَ عُرْوَةُ رَأْسَهُ فَقَالَ مَنْ هَذَا قَالُوا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ

محمد بن عبید، محمد بن ثور، معمر، زہری، عروہ بن زبیر، حضرت مسور رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے زمانہ میں نکلے پوری حدیث وہی بیان کی جو پیچھے گذر چکی ہے فرمایا کہ آپ کے پاس عروہ بن مسعود آیا (سردار قریش) اور آپ سے گفتگو کرنے لگا پس جب بھی وہ بات کرتا تو آپ کی ڈاڑھی مبارک پکڑ لیتا تھا (عرب کی روایت کے مطابق منانے کے لیے) حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تلوار لیے کھڑے تھے اور ان کے سر پر خود تھا انہوں نے تلوار کے دستہ سے عروہ کے ہاتھ پر مارا اور کہا کہ اپنا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ڈاڑھی سے دور رکھ عروہ نے سر اٹھایا اور کہا یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: خلفاء کا بیان