Sunan Abu Dawood — Hadith 4199
Narrated by Aisha, Ummul Mu'minin
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَکْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أُسَامَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَحِمَهَا اللَّهُ قَالَتْ کَانَ کَلَامُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلَامًا فَصْلًا يَفْهَمُهُ کُلُّ مَنْ سَمِعَهُ
عثمان، ابوبکر، ابوشیبہ، وکیع، سفیان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر وہ گفتگو بالکل جدا جدا ہوتی تھی (خوب ٹھہر ٹھہر کر متانت سے گفتگو فرمایا کرتے) کہ ہر سننے والا آپ کی بات کو سمجھ لیتا تھا تیز تیز نہیں بولتے تھے جیسا کہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ پتہ نہیں چلتا کیا کہہ رہا ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) spoke in a distinct manner so that anyone who listened to him could understand it.