Sunan Abu Dawood — Hadith 4214
Narrated by AbuHurayrah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّا عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ قَوْمٍ يَقُومُونَ مِنْ مَجْلِسٍ لَا يَذْکُرُونَ اللَّهَ فِيهِ إِلَّا قَامُوا عَنْ مِثْلِ جِيفَةِ حِمَارٍ وَکَانَ لَهُمْ حَسْرَةً
محمد بن صباح بزار، اسماعیل بن ذکریا، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ جو کسی مجلس میں بیٹھے ہوں اور وہاں سے اللہ تعالیٰ کا (ایک مرتبہ بھی) ذکر کیے بغیر اٹھ کھڑے ہوں تو گویا کہ وہ مردار گدھے کی طرح اٹھے اور وہ مجلس (آخرت) ان کے لیے باعث حسرت (وندامت) ہوگی۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: People who get up from an assembly in which they did not remember Allah will be just as if they had got up from an ass's corpse, and it will be a cause of grief to them.