TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4275 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4275

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْجِيزِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ نَافِعٍ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ الْهَادِي أَنَّ عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَهُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّهِ أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ قَالَتْ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَخِّصُ فِي شَيْئٍ مِنْ الْکَذِبِ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا أَعُدُّهُ کَاذِبًا الرَّجُلُ يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ يَقُولُ الْقَوْلَ وَلَا يُرِيدُ بِهِ إِلَّا الْإِصْلَاحَ وَالرَّجُلُ يَقُولُ فِي الْحَرْبِ وَالرَّجُلُ يُحَدِّثُ امْرَأَتَهُ وَالْمَرْأَةُ تُحَدِّثُ زَوْجَهَا

ربع بن سلیمان جیزی، ابواسود، نافع بن یزید، ابن حاد، عبدالوہاب بن ابوبکر، ابن شہاب، حضرت حمید بن عبدالرحمن اپنی والدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنت عقبہ سے روایت کرتے ہیں ان کی والدہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی سنا کہ آپ کبھی جھوٹ بولنے کی ذرا بھی اجازت دیتے ہو مگر تین معاملات میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ میں اس شخص کو جھوٹا شمار نہیں کرتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں ازخود ایک بات کہے اور اس سے سوائے اصلاح کے کوئی ارادہ نہ کرے۔ دوسرے اس آدمی کو جو جنگ میں کوئی بات غلط اور خلاف واقعہ کہے تیسرے وہ شوہر جو بیوی سے یا بیوی جو شوہر سے بات کرے۔

-

Permalink

See the full chapter: جھگڑے والوں میں صلح کرانا