TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4389 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4389

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ مَنْصُورًا يُحَدِّثُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَکَ فَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَی شِقِّکَ الْأَيْمَنِ وَقُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَی مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ فَإِنْ مِتَّ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ قَالَ الْبَرَائُ فَقُلْتُ أَسْتَذْکِرُهُنَّ فَقُلْتُ وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ لَا وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

مسدد، معتمر، منصور، سعد بن عبیدہ، حضرت براء بن عاذب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا۔ جب تو اپنے بستر پر آئے تو وضو کر لے نماز والا وضو پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جا اور کہہ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَی مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ اے اللہ میں نے اپنا آپ آپ کے سپرد کردیا اور اپنے تمام امور آپکی طرف تفویض کر دئیے اور اپنی پشت آپ کی طرف کر دی۔ (آپ کی ذات پر مکمل بھروسہ کیا رغبت و رہبت میں آپ کے علاوہ کوئی ٹھکانہ نہیں آپ سے بچ کر کہیں جائے امان نہیں جو کتاب آپ نے نازل کی۔ اس پر ایمان لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھ کر اگر تو مر گیا تو فطرت پر مرے گا (اور فطرت اسلام ہے اور ان کلمات کو سونے سے قبل اپنے آخری کلمات بنالے اس کے بعد کوئی اور بات نہ کر) حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں اب اسے یاد کر لیتا ہوں (جب دہرانے لگا) تو میں نے کہ دیا وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں یہ کہ ونبیک الزی ارسلت۔ معلوم ہوا کہ دعاؤں میں الفاظ مسنونہ کو بدلنا نہیں چاہیے انہیں الفاظ سے دعا کرنی چاہیے جو ماثورو مسنون ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: سونے کی دعا کا بیان