TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4420 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4420

Narrated by AbuMalik

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ ابْنُ عَوْفٍ وَرَأَيْتُهُ فِي أَصْلِ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ عَنْ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي مَالِکٍ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنَا بِکَلِمَةٍ نَقُولُهَا إِذَا أَصْبَحْنَا وَأَمْسَيْنَا وَاضْطَجَعْنَا فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَقُولُوا اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ رَبُّ کُلِّ شَيْئٍ وَالْمَلَائِکَةُ يَشْهَدُونَ أَنَّکَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ فَإِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِنَا وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَشِرْکِهِ وَأَنْ نَقْتَرِفَ سُوئًا عَلَی أَنْفُسِنَا أَوْ نَجُرَّهُ إِلَی مُسْلِمٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُکُمْ فَلْيَقُلْ أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبَرَکَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ ثُمَّ إِذَا أَمْسَی فَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِکَ

محمد بن عوف، محمد بن اسماعیل، ، ابن عوف، اسماعیل، ضمضم، شریح، ابومالک فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں کوئی ایسا کلمہ بیان کر دیں کہ جسے ہم صبح شام اور رات سوتے وقت پڑھا کریں آپ نے انہیں حکم دیا کہ یہ کلمات کہیں۔ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ رَبُّ کُلِّ شَيْئٍ وَالْمَلَائِکَةُ يَشْهَدُونَ أَنَّکَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ فَإِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِنَا وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَشِرْکِهِ وَأَنْ نَقْتَرِفَ سُوئًا عَلَی أَنْفُسِنَا أَوْ نَجُرَّهُ إِلَی مُسْلِمٍ الخ۔ اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غائب اور موجود اشیاء کا علم کلی رکھنے والے آپ ہر چیز کے رب ہیں اور ملائکہ کے گواہ ہیں کہ آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں پس ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں اپنے نفس کے شرور سے، اور شیطان مردود کے شر سے اور شرک سے اور اس بات سے کہ اپنے آپ کوئی گناہ کریں یا کسی مسلمان سے گناہ کروانے سے، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی صبح کو بیدار ہو تو کہے۔ أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبَرَکَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ ۔ ہم نے صبح کی اور اللہ کی ساری سلطنت نے صبح کی وہ اللہ جو رب العالمین ہیں۔ اے اللہ میں آپ سے آج کے دن کی خیر کا فتح کا اور اس کی نصرت کا اس کے نو رکا، اس کی برکت کا اور اس کی ہدایت کا سوال کرتا ہوں اور آپ کی پناہ پکڑتا ہوں اس دن کے تمام شرور سے اور اس کے بعد والے ایام کے شرور سے اور جب شام ہو تو بھی یہی کہے۔

Narrated AbuMalik: The people asked: Tell us a word which we repeat in the morning, evening and when we rise. So he commanded us to say: "O Allah! Creator of Heavens and Earth; Knower of all that is hidden and open; Thou art the Lord of everything; the angels testify that there is no god but Thee, for we seek refuge in Thee from the evil within ourselves, from the evil of the Devil accused and from the evil of his suggestion about partnership with Allah, and that we earn sin for ourselves or drag it to a Muslim." AbuDawud said: And through the same chain of transmitters the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: When one rises in the morning, one should say: "We have reached the morning, and in the morning the dominion belongs to Allah, the Lord of the universe. O Allah! I ask Thee for the good this day contains, for conquest, victory, light, blessing and guidance during it; and I seek refuge in Thee from the evil it contains and the evil contained in what comes after it." In the evening he should say the equivalent.

Permalink

See the full chapter: صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ