Sunan Abu Dawood — Hadith 4427
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ وَإِذَا أَمْسَی کَذَلِکَ لَمْ يُوَافِ أَحَدٌ مِنْ الْخَلَائِقِ بِمِثْلِ مَا وَافَی
محمد بن منہال، یزید بن زریع، روح بن قاسم، سہیل، سمہ، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح کے وقت سو مرتبہ یہ پڑھے۔ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ۔ اور شام کو بھی اسی طرح پڑھے تو مخلوق میں سے کوئی اس وجہ کو نہیں پہنچ سکتا جس درجہ کو یہ شخص پہنچے گا۔
-