TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4539 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4539

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ أَهْلَ قُرَيْظَةَ لَمَّا نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدٍ أَرْسَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ عَلَی حِمَارٍ أَقْمَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُومُوا إِلَی سَيِّدِکُمْ أَوْ إِلَی خَيْرِکُمْ فَجَائَ حَتَّی قَعَدَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حفص بن عمر، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوامامہ بن سہل بن حنیف، حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ بنو قریظہ جب حضرت سعد بن معاذ کے حکم پر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلا بھیجا تھا تو حضرت سعد ایک سفید گدھے پر سوار تشریف لائے تو رسول اللہ نے فرمایا کہ اپنے سردار کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوجاؤ فرمایا اپنے میں سے ایک بہتر شخص کے لیے کھڑے ہوجاؤ حتی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔

-

Permalink

See the full chapter: تعظیما کسی کے لیے کھڑے ہونا