Sunan Abu Dawood — Hadith 4541
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَبِّلُ حُسَيْنًا فَقَالَ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنْ الْوَلَدِ مَا فَعَلْتُ هَذَا بِوَاحِدٍ مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ
مسدد، سفیان، زہری، ابوسلمہ، ابوہریرہ، اقرع بن حابس، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اقرع بن حابس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حضرت حسن کو بوسہ دے رہے ہیں اقرع نے کہا کہ میرے دس لڑکے ہیں میں نے تو ان میں سے کسی کے ساتھ یہ نہیں کیا تو رسول اللہ نے فرمایا کہ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔
-