TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 657 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 657

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَطَسَ شَابٌّ مِنْ الْأَنْصَارِ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ حَتَّی يَرْضَی رَبُّنَا وَبَعْدَمَا يَرْضَی مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ الْقَائِلُ الْکَلِمَةَ قَالَ فَسَکَتَ الشَّابُّ ثُمَّ قَالَ مَنْ الْقَائِلُ الْکَلِمَةَ فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا قُلْتُهَا لَمْ أُرِدْ بِهَا إِلَّا خَيْرًا قَالَ مَا تَنَاهَتْ دُونَ عَرْشِ الرَّحْمَنِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی

عباس بن عبدالعظیم، یزید بن ہارون، شریک، عاصم بن عبید اللہ، حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک انصاری نوجوان کو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے چھینک آگئی اس نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ حَتَّی يَرْضَی رَبُّنَا وَبَعْدَمَا يَرْضَی مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا یہ کہنے والا کون تھا؟ وہ نوجوان خاموش رہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ دریافت فرمایا اور کہا اس نے کچھ برا نہیں کیا تب وہ نوجوان بولا یا رسول اللہ میں نے محض خیر کی نیت سے کہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کلمہ رحمن کے عرش سے پہلے کہیں نہیں رکا۔

-

Permalink

See the full chapter: نماز کے شروع میں پڑھی جانے والی دعا