Sunan Abu Dawood — Hadith 864
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُّ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيُلْقِ الشَّکَّ وَلْيَبْنِ عَلَی الْيَقِينِ فَإِذَا اسْتَيْقَنَ التَّمَامَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَإِنْ کَانَتْ صَلَاتُهُ تَامَّةً کَانَتْ الرَّکْعَةُ نَافِلَةً وَالسَّجْدَتَانِ وَإِنْ کَانَتْ نَاقِصَةً کَانَتْ الرَّکْعَةُ تَمَامًا لِصَلَاتِهِ وَکَانَتْ السَّجْدَتَانِ مُرْغِمَتَيْ الشَّيْطَانِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدِيثُ أَبِي خَالِدٍ أَشْبَعُ
محمد بن علاء، ابوخالد، عجلان، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید خدریرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کسی کو نماز میں شک پڑ جائے (کہ رکعات تین ہوئیں یا چار) تو شک کو چھوڑ دے اور یقین پر عمل کریں (یعنی تعداد کی زیادتی کو قابل لحاظ نہ رکھے بلکہ کم والی تعداد کو مدار بنا کر اس کے مطابق عمل کرے) جب اس کو یقین ہوجائے کہ نماز پوری ہوگئی ہے تو دو سجدے کرے اب اگر اس کی نماز پوری ہو چکی تھی تو یہ رکعت اور دونوں سجدے نفل ہو جائیں گے اور اگر اس کی نماز پوری نہیں ہوئی تھی تو اس رکعت سے پوی ہو جائے گی اور وہ دو سجدے شیطان کی ذلت و رسوائی کا سبب بن جائیں گے ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس کو ہشام بن سعد اور محمد بن مطرف نے بطریق زید بروایت عطاء بن یسار بواسطہ ابوسعید خدری حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوخالد کی حدیث مکمل ہے۔
-