Sunan Abu Dawood — Hadith 87
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِإِنَائٍ يَسَعُ رَطْلَيْنِ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ شَرِيکٍ قَالَ عَنْ ابْنِ جَبْرِ بْنِ عَتِيکٍ قَالَ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَی حَدَّثَنِي جَبْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ سَمِعْتُ أَنَسًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ يَتَوَضَّأُ بِمَکُّوکٍ وَلَمْ يَذْکُرْ رَطْلَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد و سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ الصَّاعُ خَمْسَةُ أَرْطَالٍ وَهُوَ صَاعُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَهُوَ صَاعُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن صباح، بزار، شریک، عبداللہ بن عیسی، عبداللہ بن جبیر، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے برتن سے وضو فرماتے تھے جس میں دو رطل پانی آتا تھا اور غسل ایک صاع پانی سے کرتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو شعبہ نے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے عبداللہ بن عبداللہ بن جبیر نے بیان کیا ہے کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا ہے مگر انہوں نے یہ کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مک پانی سے وضو کرتے تھے اور انہوں نے رطلین کا ذکر نہیں کیا ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسی حدیث کو یحیی بن آدم نے شریک سے روایت کیا ہے اس میں عن ابن جبر بن عتیک ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہی حدیث سفیان نے عبداللہ بن عیسیٰ سے روایت کی ہے جس میں حدثنی جبر بن عبداللہ ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ میں نے احمد بن حنبل کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ صاع پانچ رطل کا ہوتا ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ ابن ابی ذئب کا صاع ہے اور یہی صاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا
-