TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 909 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 909

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی حُلَّةً سِيَرَائَ يَعْنِي تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ ثُمَّ جَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَی عُمَرَ حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ کَسَوْتَنِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدَ مَا قُلْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ إِنِّي لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا فَکَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِکًا بِمَکَّةَ

قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے پر ایک ریشمی کپڑا بکتا ہوا دیکھا انھوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کاش، یہ کپڑا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خرید لیں اور جمعہ کے دن اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وفود آئیں تب پہن لیا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کپڑے کو تو وہ پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہوگا پھر اسی طرح کے کچھ کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کپڑا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کپڑا مجھے پہننے کو دیتے ہیں حالا نکہ اس سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطارو کے کپڑوں کے سلسلہ میں کلام فرما چکے ہیں (عطارد کپڑا بیچنے والے کا نام تھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تجھے اس لیے نہیں دیا کہ تو اس کو پہنے پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کپڑا اپنے ایک مشرک بھائی کو دے دیا جو مکہ میں رہتا تھا۔

-

Permalink

See the full chapter: جمعہ کے کپڑوں کا بیان