TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 927 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 927

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْنٍ عَنْ بِنْتِ الْحَارِثِ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَتْ مَا حَفِظْتُ قَافْ إِلَّا مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْطُبُ بِهَا کُلَّ جُمُعَةٍ قَالَتْ وَکَانَ تَنُّورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَنُّورُنَا وَاحِدًا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ بِنْتُ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ و قَالَ ابْنُ إِسْحَقَ أُمُّ هِشَامٍ بِنْتُ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، حبیب، عبداللہ بن محمد، بن بنت حارث بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں سورت ق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانی سن کر ہی یاد کی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر جمعہ کے خطبہ میں پڑھتے تھے بنت حارث کہتی ہیں کہ ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ہی تنور تھا ابوداؤد فرماتے ہیں کہ روح بن عبادہ شعبہ سے روایت کرتے ہوئے بنت حارثہ بن نعمان کہا ہے اور ابن اسحاق نے ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان کہا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: کمان پر ٹیک لگا کر خطبہ پڑھنا