TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 954 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 954

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَائِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إِلَی السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ابْنَ أُخْتِ نَمِرٍ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْئٍ رَأَی مِنْهُ مُعَاوِيَةُ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ فَلَمَّا سَلَّمْتُ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقَالَ لَا تَعُدْ لِمَا صَنَعْتَ إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّی تَکَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِکَ أَنْ لَا تُوصَلَ صَلَاةٌ بِصَلَاةٍ حَتَّی يَتَکَلَّمَ أَوْ يَخْرُجَ

حسن بن علی، عبدالرزاق، ابن جریج، عمرو بن عطاء، بن ابی خوار نافع، ابن جبیر حضرت عمرو بن عطار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر نے ان کو ایک بات پوچھنے کی غرض سے سائب بن یزید کے پاس بھیجا جو انھوں نے معاویہ بن ابی سفیان کو دوران نماز کرتے دیکھا تھا حضرت سائب نے کہا میں نے حضرت معاویہ کے ساتھ مسجد کے محراب میں نماز پڑھی جب میں نے سلام پھیرا تو اٹھ کر اسی جگہ نماز پڑھنے لگا جب وہ گھر میں آئے تو ایک شخص کو میرے پاس بھیجا اور کہلایا کہ آئندہ ایسا نہ کرنا بلکہ جب تو جمعہ کی نماز پڑھ چکے تو اس کے ساتھ دوسری نماز نہ پڑھ جب تک کہ تو کوئی بات نہ کرے یا وہاں نکل نہ جائے کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم کیا اس بات کا کہ کوئی نماز دوسری نماز کے ساتھ نہ ملائی جائے جب تک کہ تو بات چیت نہ کر لے یا وہاں سے نکل نہ جائے۔

-

Permalink

See the full chapter: جمعہ کے بعد نفل نماز پڑھنے کا بیان