TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1120 · Hadiths Related to the Beginning of Salah

Sunan An-Nasa'iHadith 1120

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْکِنْدِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَأَ فَاسْتَاکَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی فَبَدَأَ فَاسْتَفْتَحَ مِنْ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ يَتَعَوَّذُ ثُمَّ رَکَعَ فَمَکَثَ رَاکِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُکُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ رُکُوعِهِ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ قَرَأَ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ سُورَةً ثُمَّ سُورَةً فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ

ہارون بن عبد اللہ، حسن بن سوار، لیث بن سعد، معاویہ بن صالح، عمروبن قیس الکندی، عاصم بن حمید، عوف بن مالک سے روایت ہے کہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ کھڑا ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسواک فرمائی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا پھر نماز ادا کرنے کے واسطے کھڑے ہوگئے تو سورت بقرہ شروع فرمائی۔ اس طریقہ سے کہ جس وقت اس آیت کریمہ پر پہنچتے تو ٹھہر جاتے اور خداوند قدوس سے دعا مانگتے اور جس وقت آیت عذاب آتی تو رک جاتے اور پناہ مانگتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع فرمایا اور رکوع میں اس قدر ٹھہرتے کہ جس قدر تاخیر تک گھر میں رہے تھے رکوع میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے (سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ رکوع کے بعد فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں فرماتے تھے (سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ) آخر تک۔ یعنی میں پاکی بیان کرتا ہوں اس ذات کی جو طاقت بزرگی اور بڑائی والا ہے پھر دوسری رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت آل عمران تلاوت فرمائی پھر اس طرح سے ایک ایک سورت پڑھی اور اسی طریقہ سے کیا۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said when bowing and prostrating: (Perfect, Most Holy, Lord of the Angels and the Spirit).” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: ایک اور دعا