TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1206 · Hadiths Related to the Beginning of Salah

Sunan An-Nasa'iHadith 1206

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ کُنَّا نُسَلِّمُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا السَّلَامَ حَتَّی قَدِمْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ فَجَلَسْتُ حَتَّی إِذَا قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا يَشَائُ وَإِنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ مِنْ أَمْرِهِ أَنْ لَا يُتَکَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ

حسین بن حریث، سفیان، عاصم، ابووائل، ابن مسعود سے روایت ہے کہ ہم لوگ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز میں سلام کیا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جواب دیا کرتے تھے ہم لوگ جس وقت ملک حبشہ سے واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب نہیں دیا۔ مجھ کو اپنے پاس اور فاصلہ کی فکر لاحق ہوئی۔ (یعنی قسم قسم کے پرانے اور نئے نئے خیالات آتے گئے) اور اس کا افسوس ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس وجہ سے جواب نہیں عنائت فرمایا؟ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو ارشاد فرمایا خداوند قدوس جس وقت چاہتے ہیں نیا فرمان جاری فرما سکتے ہیں۔ اب اس نے یہ حکم دیا ہے کہ دوران نماز گفتگو نہ کی جائے۔

It was narrated from ‘Abdullah bin Buhainah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم stood up during the prayer when he should have sat, so he prostrated twice while sitting, before the Taslim. (Sahih)

Permalink

See the full chapter: دوران نماز گفتگو کرنے سے متعلق