TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1222 · Hadiths Related to the Beginning of Salah

Sunan An-Nasa'iHadith 1222

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُکُمْ صَلَّی ثَلَاثًا أَمْ أَرْبَعًا فَلْيُصَلِّ رَکْعَةً ثُمَّ يَسْجُدْ بَعْدَ ذَلِکَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِنْ کَانَ صَلَّی خَمْسًا شَفَعَتَا لَهُ صَلَاتَهُ وَإِنْ صَلَّی أَرْبَعًا کَانَتَا تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ

محمد بن رافع، حجین بن مثنی، عبدالعزیز، ابن ابوسلمہ، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تمہارے میں سے کسی شخص کو یہ یاد نہ رہے کہ اس شخص نے نماز کی تین رکعات پڑھی ہیں یا چار رکعات پڑھی ہیں تو اس کو چاہیے کہ مزید ایک رکعت پڑھے اور پھر بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے اب اگر اس شخص نے پانچ رکعات پڑھ لی ہیں تو ان دو سجدوں کی وجہ سے وہ رکعت دوگانہ رکعت بن گئی اور اگر اس نے چار رکعت پڑھ لی تو یہ دو سجدے شیطان کیلئے رسوائی ہوئی کہ اس کے بہکانے سے کسی قسم کا کوئی بگاڑ نہیں ہوا بلکہ خداوند قدوس کی عبادت ہوئی۔

It was narrated that ‘Abdullah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If one of you is not sure about his prayer, let him estimate and prostrate twice after he has finished.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: جس وقت نماز کے دوران کسی قسم کا شک ہوجائے؟ (تو کتنی رکعت پڑھے؟)