Sunan An-Nasa'i — Hadith 1239
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ صَلَّی عَلْقَمَةُ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ مَا فَعَلْتُ قُلْتُ بِرَأْسِي بَلَی قَالَ وَأَنْتَ يَا أَعْوَرُ فَقُلْتُ نَعَمْ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی خَمْسًا فَوَشْوَشَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ إِلَی بَعْضٍ فَقَالُوا لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ لَا فَأَخْبَرُوهُ فَثَنَی رِجْلَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ
محمد بن رافع، یحیی بن آدم، مفضل بن مہلہل، حسن بن عبید اللہ، ابراہیم بن سوید سے روایت ہے کہ حضرت علقمہ نے (بھول سے) پانچ رکعات پڑھ لی صحابہ کرام نے عرض کیا کہ تم نے بھول سے پانچ رکعات پڑھ لی ہیں تو انہوں نے انکار فرمایا۔ پھر میں نے سر سے اشارہ کیا کہ پانچ رکعات پڑھ لی ہیں میں نے کہا کہ جی ہاں حضرت علقمہ نے دو سجدے فرمائے اس کے بعد حدیث بیان فرمائی حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہ ایک مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کی پانچ رکعات پڑھ لی۔ انہوں نے فرمایا کہ اور تم نے بھی پانچ ہی رکعات پڑھ لی ہیں اے ایک آنکھ والے شخص! میں نے عرض کیا جی ہاں حضرت علقمہ نے دو سجدے فرمائے پھر حدیث بیان فرمائی حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہ آج حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کی پانچ رکعات پڑھ لی ہیں۔ اس پر لوگوں نے آپس میں آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔ آخرکار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرض کیا کہ نماز میں اضافہ ہوگیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ اس پر لوگوں نے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ رکعات پڑھ لی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا مبارک پاؤں موڑ لیا اور دو سجدے فرمائے پھر ارشاد فرمایا کہ میں انسان ہوں جس طریقہ سے تم لوگ بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں۔
It was narrated that Ibrahim said: “Alqamah prayed five (Rak’ahs) and when he said the TaslI,n, Ibrahim bin Suwaid said: ‘Abu Shibl, you prayed five!’ He said: ‘Is that true, odd-eyed one?’ Then he prostrated two prostrations of forgetfulness, then he said: ‘This is what the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did.” (Sahih)