TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1278 · Hadiths Related to the Beginning of Salah

Sunan An-Nasa'iHadith 1278

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَکِ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ ذَاتَ يَوْمٍ وَالْبِشْرُ يُرَی فِي وَجْهِهِ فَقَالَ إِنَّهُ جَائَنِي جِبْرِيلُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَمَا يُرْضِيکَ يَا مُحَمَّدُ أَنْ لَا يُصَلِّيَ عَلَيْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَلَا يُسَلِّمَ عَلَيْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا

سوید بن نصر، عبداللہ یعنی ابن مبارک، حماد بن سلمہ، ثابت، سلیمان، مولی الحسن بن علی، عبداللہ بن ابوطلحہ، ابوطلحہ سے روایت ہے کہ ایک دن حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوشی محسوس ہو رہی تھی ہم نے دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوشی کس وجہ سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابھی میرے پاس جبرائیل تشریف لائے اور انہوں نے کہا خداوند قدوس فرماتا ہے کہ کیا تم اس سے اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش اور رضامند نہیں ہوتے کہ جو شخص تم پر ایک درود شریف بھیجے گا تو میں اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کروں گا اور تمہاری امت میں سے جو شخص تم پر ایک مرتبہ سلام بھیجے گا تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا اور تمہاری امت میں سے جو شخص ایک مرتبہ تم پر سلام پڑھے گا تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا۔

Anas bin Malik said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever sends aah upon me once, Allah will send Salah upon him tenfold, and will erase ten sins from him, and will raise him ten degrees in status.” (Sahih).

Permalink

See the full chapter: فضیلت درود سے متعلق