TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1811 · Hadiths Regarding Funerals

Sunan An-Nasa'iHadith 1811

أَخْبَرَنَا هَنَّادٌ عَنْ أَبِي زُبَيْدٍ وَهُوَ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ قَالَ شُرَيْحٌ فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْکُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا إِنْ کَانَ کَذَلِکَ فَقَدْ هَلَکْنَا قَالَتْ وَمَا ذَاکَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ وَلَکِنْ لَيْسَ مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَکْرَهُ الْمَوْتَ قَالَتْ قَدْ قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ بِالَّذِي تَذْهَبُ إِلَيْهِ وَلَکِنْ إِذَا طَمَحَ الْبَصَرُ وَحَشْرَجَ الصَّدْرُ وَاقْشَعَرَّ الْجِلْدُ فَعِنْدَ ذَلِکَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ

ہناد، ابوزبید، عبشربن قاسم، مطرف، عامر، شریح بن ہانی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص خداوند قدوس سے ملاقات کرنا چاہے تو اس سے خداوند قدوس ملاقات کرنا چاہے گا اور جو کوئی شخص خداوند قدوس سے ملاقات کو برا سمجھے گا اور ناگواری محسوس کرے گا تو خداوند قدوس بھی اس سے ملنے کو برا سمجھے گا۔ حضرت شریح نے بیان کیا کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے ام المومنین حضرت ابوہریرہ نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث بیان کی ہے اگر ایسا ہو تو ہم تمام لوگ تباہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کیا؟ میں نے عرض کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص خداوند قدوس سے ملاقات کرنا چاہے گا تو خداوند قدوس بھی اس سے ملاقات کرنا چاہے گا اور جو شخص خداوند قدوس سے ملاقات کو برا سمجھے گا تو خداوند قدوس بھی اس سے ملاقات کو برا سمجھتا ہے۔ لیکن ہم لوگوں میں سے کوئی شخص ایسا نہیں ہے کہ جو موت کو برا نہ سمجھے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بلاشبہ یہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو طلب تم لوگ سمجھتے ہو بلکہ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ جس وقت آنکھوں کی روشنی ختم ہو جائے اور انسان کا سانس سینہ میں آجائے اور جسم پر رونگٹے کھڑے ہو جائیں تو اس وقت خداوند قدوس سے ملاقات کرنا چاہے گا تو خداوند قدوس بھی اس سے ملاقات کرنا چاہے گا اور جو شخص خداوند قدوس سے ملاقات نہ کرنا چاہے تو خداوند قدوس بھی اس سے ملاقات نہیں کرنا چاہے گا

It was narrated from ‘Ubadah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: جو شخص خداوند قدوس کی ملاقات چاہے