TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1847 · Hadiths Regarding Funerals

Sunan An-Nasa'iHadith 1847

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِيَاسٍ وَهُوَ مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ فَقَالَ لَهُ أَتُحِبُّهُ فَقَالَ أَحَبَّکَ اللَّهُ کَمَا أُحِبُّهُ فَمَاتَ فَفَقَدَهُ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالَ مَا يَسُرُّکَ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ عِنْدَهُ يَسْعَی يَفْتَحُ لَکَ

عمروبن علی، یحیی، شعبہ، ابوایاس، معاویہ بن قرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اس کے ہمراہ ایک لڑکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا کہ تم کیا چاہتے ہو؟ اس شخص نے عرض کیا کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے اور ایسی محبت کرے کہ جیسی میں اس سے محبت کرتا ہوں اس کے بعد وہ لڑکا مر گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکے کو نہیں دیکھا۔ اور اس کے والد سے لڑکے کے بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکا مر گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس لڑکے کے والد سے) فرمایا تم اس بات سے خوش نہیں ہوتے کہ تم جنت کے جس دروازہ پر جاؤ گے تو تم اپنے بچے کو پاؤ گے اور وہ تمہارے واسطے جنت کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرے گا۔

It was narrated from Anas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever seeks reward for (the loss of) three of his own children, he will enter Paradise.” A woman stood up and said: “Or two?” He said: “Or two.” The woman said: “I wish that I had said, ‘or one.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: مصیبت کے وقت صبر اور اللہ تعالیٰ سے ہی مانگنے کا حکم