Sunan An-Nasa'i — Hadith 1866
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکِ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَی إِلَيْنَا حِقْوَهُ وَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ قَالَ أَوْ قَالَتْ حَفْصَةُ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا قَالَ وَقَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ مَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ
عمروبن زرارة، اسماعیل، ایوب، محمد، ام عطیة رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ہم لوگ غسل میں مشغول تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی لڑکی سے فرمایا کہ تم ان کو تین مرتبہ غسل دو یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ غسل دو اگر تم مناسب خیال کرو اور تم پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور تم آخر میں کچھ کافور شریک کرلو اور تم جس وقت تم غسل سے فارغ ہو جاؤ تو تم مجھ کو خبر دینا۔ جس وقت ہم لوگ غسل سے فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا تہہ بند پھینک دیا اور فرمایا کہ یہ ان کو اڑھا دو۔ حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ تم ان کو تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا سات مرتبہ غسل دو یہ فرمایا۔ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا ہم نے ان کے بالوں کی تین چوٹی کر دیں۔ لیکن روایت میں ہے کہ یعنی ہم نے ان کے سر کی تین چوٹی کر دیں۔
Hammad reported from Ayyub: “And Hafsah said, from Umm ‘Ati ‘We put her hair in three braids.” (Sahih)