TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1874 · Hadiths Regarding Funerals

Sunan An-Nasa'iHadith 1874

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا مَاتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ جَائَ ابْنُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اعْطِنِي قَمِيصَکَ حَتَّی أُکَفِّنَهُ فِيهِ وَصَلِّ عَلَيْهِ وَاسْتَغْفِرْ لَهُ فَأَعْطَاهُ قَمِيصَهُ ثُمَّ قَالَ إِذَا فَرَغْتُمْ فَآذِنُونِي أُصَلِّي عَلَيْهِ فَجَذَبَهُ عُمَرُ وَقَالَ قَدْ نَهَاکَ اللَّهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَی الْمُنَافِقِينَ فَقَالَ أَنَا بَيْنَ خِيرَتَيْنِ قَالَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ فَصَلَّی عَلَيْهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی وَلَا تُصَلِّ عَلَی أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَی قَبْرِهِ فَتَرَکَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِمْ

عمروبن علی، یحیی، عبید اللہ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس وقت عبداللہ بن ابی منافق مر گیا تو اس کا لڑکا خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو کرتہ عطا فرمائیں تاکہ میں اپنے والد کو اس کا کفن دوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر نماز ادا فرمائیں اور اس کے واسطے مغفرت کی دعا مانگیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی قمیض اس کو دے دی پھر فرمایا جس وقت تم لوگ (غسل اور کفن سے) فارغ ہو جاؤ تو تم مجھے اطلاع کر دینا۔ میں نماز ادا کروں گا اس بات پر عمر نے یہ سنا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (پیار سے) کھینچ لیا اور کہا کہ خداوند قدوس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منع فرمایا ہے منافقین پر نماز پڑھنے سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ کو اختیار دیا گیا ہے کہ میں ان کے واسطے مغفرت طلب کروں یا نہ کروں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر نماز ادا فرمائی۔ اس پر خداوند قدوس نے عمر رضی اللہ کی تمنا کے مطابق آیت کریمہ نازل فرمائی۔

It was narrated that ‘Amr heard Jabir say: “And Al-’Abbas was in Al-Madinah, and he asked the Ansar for a garment to clothe him in, but they could not find a shirt that would fit him except the shirt of ‘Abdullah bin Ubayy, so they clothed him in it.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: کفن میں قمیض ہونے سے متعلق