Sunan An-Nasa'i — Hadith 1898
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ جَنَازَةً مَرَّتْ بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ فَقَامَ الْحَسَنُ وَلَمْ يَقُمْ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ الْحَسَنُ أَلَيْسَ قَدْ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجَنَازَةِ يَهُودِيٍّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ ثُمَّ جَلَسَ
قتیبہ، حماد، ایوب، محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جنازہ حضرت حسن بن علی اور حضرت عبداللہ ابن عباس کے سامنے سے نکلا تو حضرت حسن کھڑے ہو گئے اور حضرت عبداللہ ابن عباس کھڑے نہیں ہوئے حضرت حسن نے فرمایا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک یہودی کا جنازہ دیکھ کر کھڑے نہیں ہوئے تھے؟ حضرت عبداللہ ابن عباس نے فرمایا کہ جی ہاں پھر بیٹھنے لگے تھے پھر اس کے بعد جنازہ کو دیکھ کر کھڑے نہیں ہوئے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas and Al-Hasan bin ‘Ali that a funeral passed by them and one of them stood and the other sat. The one who stood up said: “By Allah, I know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم stood up.” The one who was sitting said: “I know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sat?.” (Sahih)