Sunan An-Nasa'i — Hadith 1900
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ مَرَّتْ بِهِمَا جَنَازَةٌ فَقَامَ أَحَدُهُمَا وَقَعَدَ الْآخَرُ فَقَالَ الَّذِي قَامَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَامَ قَالَ لَهُ الَّذِي جَلَسَ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَلَسَ
یعقوب بن ابراہیم، ابن علیة، سلیمان التیمی، ابومجلز سے روایت ہے کہ ایک دن حضرت عبداللہ ابن عباس اور حضرت حسن کے سامنے ایک جنازہ گزرا۔ ایک کھڑے ہو گئے اور ایک صحابی اسی طرح بیٹھے رہے جو صحابی کھڑے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم! کیا تم کو معلوم نہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم کو نہیں معلوم کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے تھے؟
Abu Az-Zubair narrated that beard Jabir say: “The Prophethis Companions stood up for e funeral of a Jew that passed by until it disappeared.” (Sahih)