TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1957 · Hadiths Regarding Funerals

Sunan An-Nasa'iHadith 1957

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی جَنَازَةٍ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَاعْفُ عَنْهُ وَعَافِهِ وَأَکْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِمَائٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا کَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَقِهِ عَذَابَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ قَالَ عَوْفٌ فَتَمَنَّيْتُ أَنْ لَوْ کُنْتُ الْمَيِّتَ لِدُعَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِذَلِکَ الْمَيِّتِ

احمد بن عمروبن سرح، ابن وہب، عمروبن حارث، ابوحمزة بن سلیم، عبدالرحمن بن جبیر، عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی تو میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا کی اے خدا اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما اے خدا اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما دے اور اس کو معاف فرما اور اس کو سلامت رکھ اس عذاب سے اور اس کی بہتر طریقہ سے مہمان نوزی فرما اور اس کی جگہ کو (یعنی قبر کو) کشادہ فرما اور اس کو پانی اور اولے اور برف سے دھو دے یعنی اپنی رحمت کی ٹھنڈک سے اس طریقہ سے صاف کر دے کہ جس طریقہ سے کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے اور اس کی جگہ کو بدل دے اور اس کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو ڈال (مطلب یہ ہے کہ اپنی رحمت کی ٹھنڈک سے اس شخص کی غلطیوں کو معاف فرما دے) اور اس کے گناہوں کی گرمی کو ٹھنڈا کر دے اور اس شخص کو گناہوں سے اس طریقہ سے صاف اور پاک فرما دے کہ جس طریقہ سے سفید کپڑا میل سے صاف کر دیا جاتا ہے اور اس کو اس کے گھر سے عمدہ مکان اور ٹھکانا عطا فرما دے اور اس کو بہترین مقام کی طرف منتقل فرمادے (مطلب یہ ہے کہ اس مرنے والے کو دنیا کے گھر سے عمدہ گھر عطا فرما دے) اور اس کو (دنیاوی بیوی سے) عمدہ بیوی عنائت فرما دے اور اس کو عذاب قبر سے محفوظ فرما۔ حضرت عوف نے کہا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ دعا سن کر میں نے اس بات کی تمنا کی کہ کاش میں اس مرنے والے کی جگہ ہوتا (تو میں اس عمدہ قسم کی دعا سے نفع اور برکت حاصل کرتا)۔

It was narrated from ‘Amr bin Maimun from ‘Abdullah bin Rubay’ah As-Sulami, who was also one of the Companions of Allah’s essenge, from ‘Ubaid bin Khalid As-Sulami, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم established the bond of brotherhood between two men. One of them was killed and the other died after him. We offered the funeral prayer for him, and the Prophet said: “What did you say?” They said: “Allah, forgive him; Allah, have mercy on him; Allah, join him with his companion.” The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Where is his alah in comparison to his companion’s Salah? Where are his deeds in comparison to his companion’s deeds? Indeed the difference between them is as great as that between heaven and Earth.” (One of the narrators) ‘Amr bin Maimun said: “I was happy with that because he raised it for me.” (Hasan)

Permalink

See the full chapter: دعاء جنازہ کے بیان سے متعلق