TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2123 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2123

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ قَالَ أَنْبَأَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ قَالَ قُلْنَا لِحُذَيْفَةَ أَيَّ سَاعَةٍ تَسَحَّرْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هُوَ النَّهَارُ إِلَّا أَنَّ الشَّمْسَ لَمْ تَطْلُعْ

محمد بن یحیی بن ایوب، وکیع، سفیان، عاصم، زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کسی وقت سحری کی؟ انہوں نے فرمایا کہ دن ہو چکا تھا لیکن سورج نہیں نکلا تھا (یعنی فجر کا وقت بالکل قریب تھا) اور بعض حضرات کے نزدیک سورج کے نکلنے سے سحری درست ہے لیکن یہ قول قرآن و سنت کے بالکل خلاف ہے اور بالکل مردود اور متروک ہے اور صیحح یہی ہی ہے کہ سحری فجر تک کھانا درست ہے اس کے بعد نہیں۔

It was narrated that Zirr said: “We said to Hudhaifah: ‘At what time did you take Saht with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ?’ He said: ‘It was daytime, but before the sun had risen.” (Da’if)

Permalink

See the full chapter: سحری میں تاخیر کی فضیلت