Sunan An-Nasa'i — Hadith 2153
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ الْقُرْآنَ کُلَّهُ فِي لَيْلَةٍ وَلَا قَامَ لَيْلَةً حَتَّی الصَّبَاحِ وَلَا صَامَ شَهْرًا کَامِلًا قَطُّ غَيْرَ رَمَضَانَ
ہارون بن اسحاق ، عبدة، سعید، قتادة، زرارة بن اوفی، سعد بن ہشام، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ مجھ کو اس بات کا (قطعی) علم نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ایک رات میں مکمل قرآن کریم کی تلاوت فرمائی ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی رات میں پوری رات عبادت فرمائی ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مہینہ کے پورے کے پورے روزے رکھے ہوں علاوہ ماہ رمضان المبارک کے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I do not know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم recited the whole Qur’an in one night, or prayed Qiyam until morning, or ever fasted an entire month except Ramadan.” (Sahih)