TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2156 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2156

أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَی قَالَتْ لَا إِلَّا أَنْ يَجِيئَ مِنْ مَغِيبِهِ قُلْتُ هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ صَوْمٌ مَعْلُومٌ سِوَی رَمَضَانَ قَالَتْ وَاللَّهِ إِنْ صَامَ شَهْرًا مَعْلُومًا سِوَی رَمَضَانَ حَتَّی مَضَی لِوَجْهِهِ وَلَا أَفْطَرَ حَتَّی يَصُومَ مِنْهُ

ابواشعث، یزید، ابن زریع، جریری، عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ سے عرض کیا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز چاشت پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ لیکن جس وقت سفر سے واپس تشریف لاتے۔ میں نے عرض کیا کہ کیا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی روزہ مقرر ہوتا تھا علاوہ رمضان المبارک کے؟ انہوں نے فرمایا خدا کی قسم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مقررہ مہینہ کے روزے نہیں رکھے علاوہ رمضان المبارک کے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ افطار فرمایا کسی ماہ میں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر ایک مہینہ میں روزہ رکھا۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Shaqiq said: “I said to ‘Aishah: ‘Did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم offer Duha prayer?’ She said: ‘No, unless he was returning from a journey.’ I said: ‘Was the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم known to observe any fast regularly apart from Ramadan?’ She said: ‘By Allah, he did not observe any fast regularly apart from Ramadan until he passed away, and he did not break his fast for a whole month, rather he would fast some of it (each month).” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: حضرت محمد بن ابراہیم پر راویوں کا اختلاف