TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2164 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2164

أَخْبَرَنَا زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْحَقُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّی بِالنَّاسِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ قَالَتْ فَکَانَ يُرَغِّبُهُمْ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَهُمْ بِعَزِيمَةٍ وَيَقُولُ مَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ قَالَ فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْأَمْرُ عَلَی ذَلِکَ

زکریا بن یحیی، اسحاق ، عبداللہ بن حارث، یونس، زہری، عروة بن زبیر، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے وقت مسجد میں نماز پڑھنے کے واسطے باہر تشریف لائے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی اور ایک حدیث میں نقل کیا اور یہاں تک بیان کیا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو رغبت دلاتے تھے رمضان المبارک کی راتوں میں کھڑے ہونے کی (نماز تراویح پڑھنے کیلئے) لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شدت سے حکم نہیں فرماتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص شب قدر میں کھڑا ہو ایمان کے ساتھ (یعنی ایمان اور یقین کے ساتھ عبادت کرے چاہے بیٹھ کر یا کسی بھی طرح) اجر و ثواب کیلئے تو اس کے اگلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے پھر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی اور اسی طریقہ سے حکم دیا۔

It was narrated that Az-Zuhri said: “Urwah bin Az-Zubair told me that ‘Aishah told him: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم went out in the middle of the night to pray in the Masjid, and he led the people in prayer,’ and he quoted the same -JadIth, in which she said: ‘He used to encourage the people to pray Qiyam in Ramadan, without insisting on that.’ He said: ‘Whoever spends the night of LailatAl-Qadr in prayer out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.’ He said: ‘And the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم passed away when this was the state of affairs.”(Sahih)

Permalink

See the full chapter: جو شخص رمضان المبارک میں دن میں روزہ رکھے اور رات میں عبادت میں مشغول رہے؟