TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2179 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2179

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ شَيْبَانَ أَنَّهُ لَقِيَ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَقَالَ لَهُ حَدِّثْنِي بِأَفْضَلِ شَيْئٍ سَمِعْتَهُ يُذْکَرُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَکَرَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَفَضَّلَهُ عَلَی الشُّهُورِ وَقَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ کَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا خَطَأٌ وَالصَّوَابُ أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

اسحاق بن ابراہیم، فضل بن دکین ، نصر بن علی، نضر بن شیبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے ایک دن ملاقات فرمائی اور ان سے کہا کہ تم لوگ مجھ سے رمضان کی سب سے عمدہ فضیلت بیان کرو جو کہ تم نے سنی ہو۔ حضرت ابوسلمہ نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت عبدالرحمن بن عوف نے حدیث شریف بیان فرمائی انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان المبارک کا تذکرہ فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس ماہ کو تمام مہینوں پر فضیلت دی پھر ارشاد فرمایا کہ جو شخص ماہ رمضان میں ایمان کے ساتھ کھڑا ہو کر اجر و ثواب کے واسطے تو وہ شخص گناہوں سے اس طریقہ سے ایسا نکلے گا کہ جیسے اس دن کہ جس دن وہ شخص پیدا ہوا تھا۔ امام نسائی نے فرمایا کہ یہ روایت غلط ہے اور صیحح اس طریقہ سے ہے کہ حضرت ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے سنا ہے۔

An-Nadr bin Shaiban narrated that he met Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman and said to him: “Tell me of the best thing you heard about the month of Ramadan.” Abu Salamah said: “Abdur-Rahman bin ‘Awf told me that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم mentioned Ramadan and said that it is superior to other months, and he said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will emerge from his sins as on the day his mother bore him.” (Da’if) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’l) said: This is a mistake, and what is Correct is “Abu Salamah, from Abu Hurairah.”

Permalink

See the full chapter: زیر نظر حدیث شریف میں حضرت ابن ابی کثیر اور نضر بن شیبان پر راویوں کا اختلاف