TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2281 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2281

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ أَبُو حَصِينٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَائَ أَمِنْکُمْ أَحَدٌ أَکَلَ الْيَوْمَ فَقَالُوا مِنَّا مَنْ صَامَ وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَصُمْ قَالَ فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِکُمْ وَابْعَثُوا إِلَی أَهْلِ الْعَرُوضِ فَلْيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ

عبداللہ بن احمد بن عبداللہ بن یونس ابوحصین، عبشر، حصین، شعبی، محمد بن صیفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشورہ کے دن ارشاد فرمایا کیا تمہارے میں سے آج کے دن کسی شخص نے کچھ کھایا ہے؟ لوگوں نے کہا ہمارے میں سے بعض حضرات نے روزہ رکھ لیا ہے اور بعض نے روزہ نہیں رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم باقی دن مکمل کرلو (یعنی دن کے باقی حصہ میں اب تم کچھ نہ کھاؤ) اور یہ کہلوایا ان لوگوں کو جو کہ شہر کے کنارے رہتے ہیں یعنی قریب قریب گاؤں والوں کو کہ وہ دن پورا کریں باقی حصہ کا ۔

It was narrated that Muhammad bin Saifi said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said on the day of ‘Ashflra’: ‘Is there anyone among you who has eaten today?’ They said: ‘Some of us are fasting and some of us are not.’ He said: ‘Do not eat for the rest of the day, and send word to the people of Al Al-’Arfld telling them not to eat for the rest of the day.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: جس وقت کوئی خاتون حیض سے پاک ہوجائے یا سفر سے رمضان میں کوئی مسافر واپس آجائے اور رمضان کا دن باقی ہو تو کیا کرنا چاہیے؟