Sunan An-Nasa'i — Hadith 2694
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَائٌ قَالَ جَابِرٌ قَدِمَ عَلِيٌّ مِنْ سِعَايَتِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَاهْدِ وَامْکُثْ حَرَامًا کَمَا أَنْتَ قَالَ وَأَهْدَی عَلِيٌّ لَهُ هَدْيًا
عمران بن یزید، شعیب، ابن جریج، جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ملک یمن سے اپنے کام سے فراغت کے بعد واپس ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے کس چیز کی نیت کی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا جس شئی کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نیت فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر تم قربانی کرلو اور تم اسی طریقہ سے حالت احرام میں رہو حضرت جابر رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی قربانی کا جانور ہمراہ لے کر آئے تھے۔
Jabir said: “All came from collecting Zakah and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to him: ‘For what have you entered Ihrarn, ‘All?’ he said: ‘For that for which the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم entered Ihram.’ He said: ‘Then offer the HadI and remain in Ihram as you are.’ So ‘All offered a HadI.” (Sahih)