Sunan An-Nasa'i — Hadith 3055
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ تَبُوکَ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَی رَاحِلَتِهِ فَقَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ وَشَرِّ النَّاسِ إِنَّ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ رَجُلًا عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَی ظَهْرِ فَرَسِهِ أَوْ عَلَی ظَهْرِ بَعِيرِهِ أَوْ عَلَی قَدَمِهِ حَتَّی يَأْتِيَهُ الْمَوْتُ وَإِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ رَجُلًا فَاجِرًا يَقْرَأُ کِتَابَ اللَّهِ لَا يَرْعَوِي إِلَی شَيْئٍ مِنْهُ
قتیبہ، لیث، یزید، ابوحبیب، ابوخیر، ابوالخطاب، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری سے سہارا لگائے ہوئے خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تم کو بہترین اور بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتلاؤں۔ لوگوں میں سے بہترین شخص وہ ہے جو کہ راہ خدا میں اپنے گھوڑے یا اونٹ کی پشت پر سوار ہو کر یا پیدل چلتا ہے یہاں تک کہ اس کی موت آجاتی ہے۔ جب کہ بدترین شخص وہ ہے جو کہ فاجر ہے وہ خداوند قدوس کی کتاب کی تلاوت کرتا ہے اور اس پر کسی طریقہ سے عمل نہیں کرتا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “No man who weeps for fear of Allah will be touched by the Fire until the milk goes back into the udders. And the dust (of Jihad) in the cause of Allah, and the smoke of Hell, will never be combined in the nostrils of a Muslim.” (Sahih)