TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3308 · Hadiths Related to Marriage

Sunan An-Nasa'iHadith 3308

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُنَيْنٍ وَيُنْبَزُ قُرْقُورًا أَنَّهُ وَقَعَ بِجَارِيَةِ امْرَأَتِهِ فَرُفِعَ إِلَی النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فَقَالَ لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَکَ جَلَدْتُکَ وَإِنْ لَمْ تَکُنْ أَحَلَّتْهَا لَکَ رَجَمْتُکَ بِالْحِجَارَةِ فَکَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ فَجُلِدَ مِائَةً قَالَ قَتَادَةُ فَکَتَبْتُ إِلَی حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ فَکَتَبَ إِلَيَّ بِهَذَا

محمد بن معمر، حبان، ابان، قتادہ، خالد بن عرفطہ، حضرت حسیب بن سالم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر کی خدمت میں ایک مقدمہ پیش ہوا اور وہ اس شخص کا تھا کہ جس کا نام عبدالرحمن تھا اور لوگوں نے اس کا نام قرقور بھی رکھ لیا تھا وہ جھگڑا یہ تھا کہ وہ شخص اپنی بیوی کی باندی سے ہم بستری کر بیٹھا حضرت نعمان بن بشیر فرمانے لگے کہ میں اس مقدمہ کا فیصلہ اس طرح سے کروں گا کہ جس طریقہ سے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا تھا اور حضرت نعمان بن بشیر نے فرمایا کہ اگر تیرے واسطے وہ باندی حلال کر دی تھی تو میں تیرے کوڑے ماروں گا ورنہ پھر میں تجھ کو سنگسار کروں گا آخرکار اس کے سو کوڑے مارے کیونکہ اس کی بیوی نے اس کو وہ باندی حلال کر دی تھی حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ میں نے حسیب بن سالم کو تحریر کیا تھا کہ اس نے مجھ کو یہی لکھا تھا۔

It was narrated from An Numan bin Bashir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said, concerning a man who had intercourse with his wife’s slave woman: “If she let him do that, I will flog him with one hundred stripes, and if she did not let him do that, I will stone him (to death).” (Hasan)

Permalink

See the full chapter: کسی کے واسطے شرم گاہ حلال کرنا